اسلام آباد:پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جو آئین لوگوں مرضی اور اتفاق رائے سے نہیں بنتا وہ اپنی موت آپ مرجاتا ہے اور قوم کو بھی 25 سال تک پیچھے دھکیل دیتا ہے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین قوم کو اکٹھا کرتا ہے، یہ ایک سوشل کنٹریکٹ ہے جو لوگ اپنی گورننس چلانے کے لیے بناتے ہیں، آئین لوگوں کو جدا نہیں کرتا۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین رضامندی اور اتفاق رائے سے بتنا ہے، اگر یہ لوگوں کی رضامندی سے نہیں بنے گا تو یہ اپنی موت آپ مرجاتا ہے، مرتے مرتے قوم کو بھی ایسا نقصان پہنچاتا ہے کہ قوم 25 سال پیچھے چلی جاتی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ 1956 میں ہم نے آئین بنایا، اس میں پوری قوم کا اتفاق رائے نہیں تھا، 3، 4 سال میں وہ مرگیا اور اس کی جگہ مارشل لا آگیا، پھر 1962 والا آئین بھی لوگوں پر مسلط کیا گیا تھا، 8 سالوں بعد وہ بھی مرگیا اور پھر مارشل لا آگیا۔
اتفاق رائے سے نہ بننے والا آئین اپنی موت آپ مرجاتا ہے، بیرسٹر علی ظفر کا سینیٹ میں اظہارخیال







