اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) کے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہمیں لاہوری گروپ کی نہیں بلکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے ججز کی ضرورت ہے۔
ایوان بالا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ پاکستان کو چیف جسٹس فائز عیسیٰ جیسے ججز کی ضرورت ہے، ہمیں لاہوری گروپ کی ضرورت نہیں، حکومت عوام کی نمائندہ ہے اور اس کا کام نظام کو سیدھا کرنا ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاکہ آئینی ترمیم سے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس کھوسہ جیسے ججز کا راستہ رک گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) والے اپنے منتخب چیئرمین کو نہیں مانتے۔
ہمیں لاہوری گروپ کی نہیں، فائز عیسیٰ جیسے ججز کی ضرورت ہے، ایمل ولی خان







