بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چارٹر آف ڈیموکریسی کا نامکمل ایجنڈہ پورا ہوگیا، نائب وزیراعظم

نائب وزیر اعظم ووزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج تاریخی دن ہے، کہیں مہینوں کی محنت کے بعد آئینی تاریخ منظور کرلی گئی ۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جس نے آئینی ترمیم کے عمل میں حصہ لیا وہ مبارکباد کا مستحق ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹوزرداری نے چارٹر آف ڈیموکریسی کا نامکمل ایجنڈہ پورا کر دیا، مسلم لیگ نے کوشش کی آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہو۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے پارلیمان کی خصوصی کمیٹی بنائی گئی، اس کمیٹی کے 16 اجلاس ہوئے،جے یو آئی سے درجنوں میٹنگر ہوئیں، تحریک انصاف کے سوا سب سیاسی جماعتوں کا اس آئینی ترمیم میں حصہ ہے۔