بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حامد خان کا ملک گیر وکلا تحریک چلانے کا اعلان

اسلام آباد: سینئر وکیل حامد خان نے ملک میں وکلا ءتحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا  ۔
وی نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد خان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے لیے حکومت کے نمبر پورے نہیں تھے کیوں کہ اختر مینگل کے 2 لوگ اٹھا کر سینیٹ لائے گئے ۔
حامد خان کاکہناتھا کہ اختر مینگل نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ اس ترمیم کے خلاف ووٹ ڈالیں گے تو پھر کس طرح ان سے ووٹ لیے گئے، اس کا مطلب ہے کہ جبر کے ساتھ ان سے ووٹ لیے گئے۔
اس سوال پرکیا آپ تنظیمی لیول پر وکلاء کو متحرک کرنے جارہے ہیں، تحریک انصاف اور سارے لوگ احتجاج کریں گے؟ حامد خان نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، بہت سی سیاسی جماعتیں جو ہمارے ساتھ تھیں آج ان کی طرف ہوگئیں جو ہمارے لیے تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا  سیاسی جماعتوں کی مجبوریاں ہوتی ہیں، ہم وکیل پارٹیوں سے ہٹ کر ہیں اور ہم نے اپنا مقصد سیاسی جماعتوں کے بغیر حاصل کرنا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ آج جو ترمیم ہوئی ہے وہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کیخلاف ہے، اس لیے یہ قائم نہیں رہ سکتی۔
انہوں نے کہایہ ترمیم آئین کے دو بنیادی نکات آزاد عدلیہ اور طاقت کی تقسیم کیخلاف ہے، پارلیمنٹ علیحدہ ادارہ ہے جبکہ جوڈیشلی بھی ایک علیحدہ معاملہ ہے، دونوں ایکدوسرے کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتے۔