بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ظہیر اقبال سوناکشی سہنا کے لیے ہندو رسم ادا کرنے پر آمادہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کی لمبی عمر کے لیے جہاں شادی کا پہلا کروا چوتھ منایا وہیں ظہیر نے بھی اپنی بیوی کا ساتھ دینےکی ٹھانی اور پھر اس کی دلچسپ وجہ بھی بتا دی۔

سوناکشی سہنا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر سے پوچھ رہی ہے کہ اس نے برت کیوں رکھا ہوا ہے اور طہیر اقبال نے اس کا دلچسپ جواب بھی دیا ہے۔

شیئر کی گئی اس ویڈیو میں وہ اپنے سر کو پھولوں سے بنی ہوئی ایک چھوٹی سی چادر سے ڈھانپ رہی ہے اور اپنے شوہر کو جانو کہہ کر مخاطب کر رہی ہے۔

سوناکشی سہنا کہتی ہے کہ مجھے بھوک لگ رہی ہے۔ پھر وہ ظہیر سے پوچھتی ہےکہ کیا تمہیں بھی بھوک لگ رہی ہے؟

ظہیر کا ہاں میں جواب سننے کے بعد سوناکشی پوچھتی ہے کہ کیا تم نے بھی برت رکھا ہے؟

ظہیر دوبارہ ہاں میں جواب دیتا ہے تو سوناکشی دوبارہ سوال پوچھتی ہے کہ تم نےبرت کیوں رکھا ہے؟

ظہیر نے انوکھا اور مضحکہ خیز جواب دیا کہ اگر میں تمہارے سامنے کھاتا تو تم مجھے جان سے مار دیتی۔