اسلام آباد: سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف نے دو ہفتے قبل لندن آنا تھا لیکن وہ 26 ویں ترمیم کی ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے رک گئے تھے۔
نواز شریف ایک ہفتے تک لندن پہنچیں گے، نواز شریف لندن میں مختصر قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے، حسین نواز کے علاوہ خاندان کا ایک اور فرد بھی ان کے ہمراہ جائے گا۔
نواز شریف کو امریکا کا ویزا اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ خیال رہےکہ نواز شریف تقریباً ایک برس کے بعد لندن آرہے ہیں۔
نواز شریف کی آئندہ چند روز میں لندن جائیں گے







