بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی ارب پتی نے بانی پی ٹی آئی  کیلئے آواز بلند کر دی

لندن :کئی بڑی کمپنیوں کے مالک برطانوی ارب پتی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بلند کر دی  ۔
رچرڈ برانسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس   پر عمران خان کے ساتھ کھینچی گئی ایک پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی ایک زور دار پیغام دیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’یہ کرکٹ کے بارے میں نہیں ، پاکستانی حکام کو عمران خان کو فوری رہا کرنا چاہیے۔ ان کی بلاجواز گرفتاری سے پاکستان میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔
رچرڈ برانسن نے اپنی اس پوسٹ کیساتھ مشہور میگزین ”ٹائم“ کا ایک مضمون بھی شیئر کیا جس میں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی صحت، وہاں کی ناقص سہولیات اور ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کے خدشات پر بات کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ رچرڈ برانسن کے ایکس پر 12 میلن سے زائد فوولورز ہیں اور ان کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق پوسٹ کو 1 ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔