بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جسٹس امین الدین، جسٹس نعیم افغان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات دائر

 

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایات دائر کردی گئیں۔
دونوں ججز کے خلاف شکایات دو شہریوں کی طرف سے دائر کی گئیں، جن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس نعیم افغان اور جسٹس امین الدین ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے  ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ دونوں ججوں کو عہدوں سے برطرف کیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دونوں ججز نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کے لیے ریاستی اداروں کو اکسایا، دونوں ججز نے ججز کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل دو، تین اور نو کی خلاف ورزی کی۔
درخواست میں کہا گیا کہ دونوں ججز کی جانب سے اختلافی نوٹ میں دی گئی آبزرویشن سپریم کورٹ کے جج کے شایان شان نہیں، دونوں ججز کیخلاف آرٹیکل 209 اور سپریم جوڈیشل کونسل رولز کے تحت کارروائی کی جائے۔