بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی شہادت کی تصدیق کردی

بیروت: حزب اللہ نے اپنے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی۔
حزب اللہ کے مطابق، ہاشم صفی الدین کو اسرائیلی فوج نے تین ہفتے قبل بیروت میں ایک حملے کے دوران نشانہ بنایا تھا۔
انہیں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا جانشین سمجھا جا رہا تھا۔ اسرائیلی فوج نے پہلے ہاشم صفی الدین کوشہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے اعلیٰ عہدیدار کی شہادت کی تصدیق کی ۔