اٹک: احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے 240 تحریک انصاف کے کارکنان کو اڈیالہ جیل میں گنجائش نہ ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ احتجاجی مقدمات میں 235 مرد اور 5 خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔
جیل حکام کاکہناہے کہ ان قیدیوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل لایا گیا تھا، لیکن جیل میں مزید گنجائش نہ ہونے پر قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقل کردیا گیا ہے۔
جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی میں اس وقت کوئی زیر سماعت قیدی نہیں ہے، قیدیوں کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل میں جگہ ختم، پی ٹی آئی کے 250 گرفتار کارکنان اٹک جیل منتقل







