بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارٹی رہنماؤں نے ملکر عمران خان کو آگ میں دھکیل دیا، واوڈا

اسلام آباد: سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماؤں نے ملکر عمران خان کو آگ میں دھکیل دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ پہلےدھرنا پھرعلی امین گنڈا پورغائب ہوگئے، پی ٹی آئی کی میجورٹی حکومت کےساتھ ہے۔

فیصل واوڈانے کہا کہ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی سے منافقت کر رہے ہیں، سب نےملکر بانی پی ٹی آئی کو آگ میں دھکیل دیا، میرے خیال میں عمران خان کے لیے مزید مشکلات بڑھیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے عمران خان سے ملاقات کے لیے پابندی لگوائی تھی، بانی پی ٹی آئی کو پتہ ہے یہ بک چکےہیں، عمران خان کی 27 اکتوبر تک جیل میں ملاقاتیں شروع ہو جائیں گی، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی بہنیں مخلص ہیں۔
فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ بشریٰ بی بی جیل سےرہا ہو جائیں گی، بشریٰ بی بی سوفیصد ڈیل کے نیتجے باہر آ رہی ہیں، یہ سب پلان کا حصہ ہے۔