بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری کردیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے آخری روز کا عدالتی روسٹر جاری کردیا۔
عدالتی روسٹر کے مطابق چیف جسٹس اپنے آخری روز چیمبر ورک کریں گے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے آخری روز کسی بھی بینچ میں شامل نہیں۔
روسٹر کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس کل صبح 10:30 بجے ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ چھٹی پر ہوں گے۔
جمعہ کے روز کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے 7 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں، بینچ نمبر ایک میں جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں، بینچ نمبر 2 میں جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔
بینچ نمبر 3 میں جسٹس امین الدین، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عرفان سادات شامل ہیں، بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شہزاد احمد خان شامل ہیں، بینچ نمبر 5 میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔
اسی طرح بینچ نمبر 6 میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں جبکہ بینچ نمبر 7 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔