بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر توانائی سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات، بلوچستان میں بجلی کے منصوبے لگانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی کی ایرانی ہم منصب سےتوانائی تعاون پر بات چیت ہوئی ۔
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری کی چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقدہ تیسری بیلٹ اینڈ روڈ وزارتی کانفرنس کے موقع پر ایرانی وزیر توانائی علی اکبر محرابیان سے ملاقات ہوئی ۔
وزیر اویس لغاری نے توانائی کے منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ روابط اور تجارت کو فروغ دیں گے۔ دونوں فریقین نے خاص طور پر گوادر، بلوچستان میں بجلی کے منصوبے لگانے پر تبادلہ خیال کیا۔
اویس لغاری نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان بجلی گھروں کے آپریشن اور نگہداشت میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔
علاقائی ممالک کے درمیان توانائی کے بہتر روابط کی ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے، دونوں وزراء نے باقاعدہ رابطے اور مؤثر مواصلات کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔
دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بجلی گھروں کا مؤثر انتظام توانائی کی سپلائی کو برقرار رکھنے اور خطے کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے۔