اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کالاہورجانے کاپلان تبدیل ،پشاورروانہ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے بشریٰ بی بی کو لاہورکی بجائے پشاور جانے پر قائم کیا۔بشریٰ بی بی کے شوکت خانم پشاور میں جانے کاامکان ہے جہاں ان کا طبی معائنہ ہوگا۔ بشریٰ بی بی کے ساتھ عمرا ایوب اور مشال یوسفزئی بھی ہیں۔ واضح رہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکارجاری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نو ماہ قید رہنے کے بعدآج ہی ضمانت پر رہائی ملی۔ رہائی کے بعد سابق خاتون اول کا قافلہ بنی گالہ رہائش گاہ پہنچاتھاجہاں کارکنوں نے گاڑیوں پر گل پاشی کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کی عوض بشری بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بہت دلیری کےساتھ9ماہ جیل برداشت کی، بشریٰ بی بی نے ایسے جرم میں جیل کاٹی جو انہوں نےکیاہی نہیں، بشریٰ بی بی مشکلات کےباوجودبانی پی ٹی آئی کے ساتھ رہیں، بشریٰ بی بی کی بہادری اور حوصلے کوسلام پیش کرتے ہیں۔
بشریٰ بی بی کالاہورجانے کاپلان تبدیل ،پشاورروانہ







