اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری افسروں کے غیرملکی تعلیمی دورے روک دیئے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے 121ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء کا غیرملکی تدریسی دورہ منسوخ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور کو مستقبل میں بھی غیرملکی اسٹڈی دورے ترتیب نہ دینے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔
یاد رہے کہ نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی لاہور نے 121ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاکاغیرملکی دورہ شیڈول کیا تھا۔
وزیراعظم نے سرکاری افسروں کے غیرملکی تعلیمی دورے روک دیئے







