راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزاسےسری لنکن ایئرمارشل کمانڈرراجا پاکسے کی ملاقات ہوئی ۔
راولپنڈی میں سری لنکن فضائیہ کےایئرمارشل کمانڈرراجا پاکسےکی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزآمدہوئی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسےسری لنکن ایئرمارشل کی ملاقات ہوئی، ملاقات کےدوران فریقین کا دوطرفہ سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کو بڑھانے کےعزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کےساتھ اپنے پائیدار تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاکستان دفاع اورسلامتی میں مضبوط بنانےکےمشترکہ عزم کواجاگرکرتا ہے،سری لنکن ایئر مارشل کمانڈر راجا پاکسے نےمسلح افواج کےاعلیٰ پیشہ وارانہ معیارکوسراہا ہے۔
کمانڈرراجاپکسےکی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں اورعلاقائی امن واستحکام کی کوششوں کی تعریف ہے،جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی ا ٓمدپرسری لنکن فضائیہ کےکمانڈرکوسلامی دی گئی ہے۔
پاکستان سری لنکا کےساتھ اپنے پائیدار تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا







