بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہونا چاہئے، خواجہ آصف

اسلام آباد:  وزیر دفاع خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی  کے بانی عمران خان کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہونا چاہئیے، اس کے دور میں مجھ پر آرٹیکل چھ لگا تھا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کچھ بھی نو مئی کو ہوا، اس کے حوالے سے ٹرائل میرے نزدیک فوجی عدالتوں میں ہونے چاہئیں، کیونکہ فوجی تنصیبات پ اٹیک ہوا تھا، ان کا کنیکشن اگر اسٹیبلش ہوتا ہے (تانے بانے ملتے ہیں) جو میرے نزدیک ہوتا ہے تو پھر ٹرائل اُدھر ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ انکے دور میں مجھ پر آرٹیکل چھ لگ سکتا ہے تو ان کا فوجی ٹرائل کیوں نہیں ہوسکتا، وہ آسمان سے اترے ہوئے ہیں؟