بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوٹلی ستیاں کے قریب سکول وین کھائی میں جا گری ، 2طالبات جاں بحق ، 10زخمی

کوٹلی ستیاں کے قریب سکول وین کو حادثہ پیش آیا ہے جسکے نتیجے میں دو طالبات جاں بحق ہوگئیں۔
سکول وین روڈ سے نیچے 30 فٹ کھائی میں گری،10 زخمیوں کو بی بی ایچ اور ڈی ایچ کیو راولپنڈی منتقل کردیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی خصوصی ہدایت پر امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں،ڈی سی مری فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے ،امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا،ڈی پی او مری اوراے سی کوٹلی ستیاں بھی انکے ہمراہ ہیں۔
امدادی آپریشن میں ریسکیو 1122 سمیت دیگر انتظامی اداروں نے حصہ لیا،طلبہ کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا،ڈی سی مری نے ٹی ایچ کیو کوٹلی ستیاں میں زخمیوں کی عیادت کی۔
ڈی سی مری نے طبی عملے کو بہترین علاج کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے والدین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔