بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا، حکومت کا عمل دخل کم اور پی ٹی آئی کا زیادہ ہے،راناثناء اللہ

اسلام آباد:  وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے جسٹس منصور کا راستہ رُکا ہے لیکن اس میں حکومت کا عمل دخل کم اور پی ٹی آئی کا زیادہ ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا انتشاری ٹولہ ہے کہ جس کی حمایت کرے اس کا بھی نقصان ہوجائے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جسٹس منصور بہت اچھے جج ہیں لیکن ان کے بارے میں پی ٹی آئی والے کہتے رہے کہ ہماری بات ہوگئی ہے، اکتوبر میں جسٹس منصور آرہے ہیں وہ آکر حکومت کا بندوبست کردیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسی باتیں کسی کی بھی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔