بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بشریٰ بی بی کی رہائی اور پشاورکارخ، ڈیل کی افواہیں

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد پشاورکارخ کرنے پر پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ڈیل کی افواہیں زورپکڑگئیں۔یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ بشریٰ بی بی وزیراعلیٰ  خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکے لیے کوئی پیغام لے کرگئی ہیں جووزیرداخلہ محسن نقوی کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے
میں ہیں،ان افواہوں کو اسٹیبلشمنٹ کے قریبی سمجھے جانے والے سینیٹرفیصل واوڈاکی پیشگوئیا ں درست ثابت ہونے سے بھی تقویت ملی ہے ،ایک روز قبل فیصل واوڈانے کہاتھاکہ بشریٰ بی بی جیل سے رہاہوجائیں گی اور ان پر مزید کوئی کیس نہیں بنے گا،اسی طرح انہوں نے یہ بھی کہاتھاکہ بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کوملنے دیاجائے گا اور جمعرات کی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی ہوگئی ہے،چنانچہ بشریٰ بی بی کی رہائی کیبعداب آنے والے دنوں کو اہم قراردیاجارہاہے، اب دیکھنایہ ہے کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کے لیے کیاکرداراداکرتی ہیں؟ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)شعیب شاہین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت 26 ویں آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کرے گی ،انہوں نے مولانافضل الرحمان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا حالانکہ آئینی ترمیم کے مسودے پر پی ٹی آئی نے مولاناضل الرحمان سے اتفاق کیاتھااورعلی ظفراس مسودے کو گزشتہ مسودے سے بہترقراردے چکے ہیں چنانچہ آئینی ترمیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کے موقف میں تضاد سامنے آیاہے،علاوہ ازیں  امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو لکھنا امریکہ میں بانی پی ٹی آئی کے لیے لابنگ کاشاخسانہ ہیاس سے پہلے امریکی سینیٹ میں قرادادبھی لائی جاچکی ہے،    پاکستان نے امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے صدر جوبائیڈن کو لکھے گئے خط پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے، ترجمان کا کہنا تھا پاکستان کے داخلی امور پر تبصرے سفارتی آداب اور ریاستی تعلقات کے منافی ہیں، یہ خطوط پاکستان کی سیاسی صورتحال کی غلط آشنائی پر مبنی ہیں،دلچسپ امریہ ہے کہ ماضی میں امریکہ پر پاکستان میں مداخلت اور حکومت گرانے کاالزام عائدکرنے والی سیاسی جماعت اب اپنے بانی سربراہ کوریلیف دلوانے کے لیے اسی امریکہ سے مددطلب کررہی ہے ،اس سے پی ٹی آئی کا امریکہ کے حوالے سے دوغلاپن واضح ہوگیاہے۔