بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہر قائد میں 4 دن سے پانی کی فراہمی شدید متاثر

کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد میں 4 دن سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے، مختلف علاقوں میں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔

پانی کی عدم فراہمی سے متاثرہ علاقوں میں لیاقت آباد، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، پی آئی بی کالونی، گارڈن، صدر اور رنچھوڑ لائن شامل ہیں.

اس کے علاوہ لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر اور گلستان جوہر سمیت دیگر علاقے بھی پانی کی عدم دستیابی سے دوچار ہیں۔

دوسری جانب سڑک پر موجود صاف پانی سے ڈرائیور رات بھر رکشے دھوتے رہے۔

گزشتہ روز واٹر کارپوریشن نے 3 مختلف مقامات پر لائنوں کی مرمت کا کام مکمل ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم بی آر ٹی کے ترقیاقی کام کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب واٹر کارپوریشن کی مین لائن برسٹ ہوگئی تھی، جس کی مرمت کا کام شروع نہیں کیا جاسکا ہے اور لائن لیکج کے باعث صاف پانی کا رساؤ جاری ہے۔

پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر پی آئی بی کالونی کے مکینوں نے احتجاج بھی کیا، یونیورسٹی روڈ پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور حسن اسکوائر آنے جانے والے ٹریک کھول دیے گئے اور ٹریفک بحال ہوگیا۔