اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو شدید انفیکشن کے باعث کان سے خون آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے مزید ٹیسٹ آج ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی کا شوکت خانم اسپتال میں چیک اپ کا امکان بھی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے پہلے بنی گالہ پہنچی تھیں اور پھر وہ پشاور پہنچ گئی تھیں۔







