پشاور(نیوز ڈیسک)بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔
بشریٰ بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کریں گی۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کے ساتھ بشریٰ بی بی سیاسی معاملات دیکھیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور علی امین گنڈاپور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آج بشریٰ بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔
تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت آج شام تک پشاور اجلاس کے لیے پہنچے گی۔







