بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نامعلوم افراد کی فائرنگ ، وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر حیدر شاہ شہید

اسلام آباد ( ملک نجیب ) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وفاقی پولیس کے سب انسپکٹر حیدر شاہ شہید ہو گئے ۔فائرنگ کا واقعہ سب انسپکٹر کے گھر کے باہر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حیدر علی شاہ گھر کے باہر پہنچے تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی ، حیدر علی شاہ ہو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ سب انسپکٹر حیدر علی شاہ شعبہ تفتیش تھانہ انڈسٹریل ایریا میں تعینات تھے ، حیدر علی شاہ قتل کے مختلف مقدمات کے تفتیشی افسر تھے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔