بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری میں موجودگی، کل تک احتجاج کی بات کرنے والے آج خود موجود ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

اسلام آباد(طارق محمود سمیر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ جوکل تک یہ کہتے تھے کہ نئے چیف جسٹس کی تقرری کوتسلیم نہیں کریں گے احتجاجی تحریک چلائیں گے وہ آج خود چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری میں موجود ہیں انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پرروزنامہ ممتاز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرپنجاب کی سینئروزیرمریم اورنگزیب بھی موجود تھیں وزیراعلیٰ پنجا ب نے غیر رسمی بات چیت کے دوران خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ کانام لیے بغیر یہ کہاکہ جوکل تک یہ کہتا تھا کہ نئے چیف جسٹس کوتسلیم نہیں کریں گے احتجاجی تحریک چلائیں گے وہ خودیہاں بیٹھا ہواہے اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سینئروزیر مریم اورنگزیب سے متعلق کہاکہ مریم اورنگزیب کے ساتھ صحافیوں کے اچھے تعلقات ہیں اور اسلام آباد کے صحافیوں کے ساتھ رابطوں کوبڑھانے کی ضرورت ہے اور جلد اسلام آباد کے صحافیوں سےملاقات کروں گی جبکہ مریم اورنگزیب نے لاہور کادورہ کرنے کی دعوت دی۔