بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

45 کروڑ میں بنی بھارتی فلم ریلیز کے 10 ماہ بعد بھی صرف 60 ہزار روپے کماسکی

ممبئی :دی لیڈی کلر بھارتی سنیما کی سب سے بڑی فلاپ فلم بن گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نومبر 2023 میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کا کاروبار کرکے بالی ووڈ کی خراب ترین کارکردگی والی فلم ہے۔
45کروڑ میں بننے والی فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا، فلم یوٹیوب پر ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی لے سکی۔
ریلیز کے پہلے دن پورے بھارت میں اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔ یہ 99.99 فیصد کے ساتھ بھارتی سنیما کی تاریخ کا سب سے بڑا نقصان ہے۔
اجے بہل کی ہدایت کاری میں بنی ’’دی لیڈی کلر‘‘ میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔