ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار ابھیشک بچن سے علیحدگی کے شور کے درمیان اہلیہ و اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے انسٹاگرام نے رشتے کی حقیقت کا ایک اور ثبوت پیش کردیا۔
ان دنوں بھارتی میڈیا سمیت پورے سوشل میڈیا پر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کے درمیان طلاق کی خبریں سب سے زیادہ وائرل چیزوں میں سے ایک ہیں۔
کبھی اس جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں سرگرم ہوتی نظر آتی ہیں تو کبھی کوئی ایسا اشارہ مل جاتا ہے جو ان افواہوں کو جھوٹ ثابت کردیتا ہے۔
یوں تو ابھیشیک اور ایشوریا 2007 میں بچن خاندان کی رہائش گاہ پر منعقدہ نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2011 میں ان کی بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔لیکن شادی کے 17 سال بعد اب یہ رشتہ اختتام پذیر ہوتا نظر آرہا ہے جسکا دعویٰ لمحہ بہ لمحہ بھارتی میڈیا کررہا ہے۔
اگرچہ کہ اس موضوع پر بچن خاندان کے کسی بھی فرد بشمول ایشوریا رائے اور ابھیشیک نے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے وہیں اتنی بڑے اسکینڈل پر انکی خاموشی بھی مداحوں کو کچھ ہضم نہیں ہورہی۔
اب حال ہی میں ایک بار پھر ایسا ثبوت بھارتی میڈیا کے ہاتھ لگا جس کے مطابق ایشوریا اور ابھیشیک کا یہ رشتہ اب بھی پرقرار ہے۔
جی ہاں ایشوریا رائےاور ابھیشیک بچن کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کے بیچ، مداحوں نے ایک خاص بات نوٹ کی ہے، اور وہ ہے ایشوریا کا انسٹاگرام اکاؤنٹ جہاں ان کے 14 اعشاریہ 3 ملین فالوئرز ہیں جبکہ وہ خود صرف ایک شخص کو فالو کرتی ہیں۔
یہ بات مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر وہ کون ہے جسے ایشوریا نے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔
ایشوریا رائے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اب تک 339 کی مختصر ترین پوسٹس کی ہیں جسے تقریباً 14 اعشاریہ 3 ملین لوگوں نے فالو کیا جبکہ خود انہوں نے صرف ایک شخص کو اپنے فالوونگ لسٹ میں شامل کیا ہوا ہے۔
اور وہ خوش نصیب شخص کوئی اور نہیں بلکہ انکے شوہر و اداکار ابھیشیک بچن ہی ہیں جو ان تمام تر تنازعات کے باوجود ایشوریا کے انسٹاگرام پر قابض ہیں۔
دوسری جانب یہ ثبوت ہاتھ لگنے کے بعد اداکارہ کا صرف ابھیشیک کو فالو کرنا مداحوں کے نزدیک ان کی وفاداری اور اپنے خاندان پر توجہ کا نشان سمجھا جا رہا ہے۔