بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ، درجنوں زخمی

ممبئی:بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں باندرا کے ریلوے ٹرمنل پر بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ بھیڑ بہت زیادہ تھی۔ بھگدڑ مچنے سے معمر افراد سمیت کئی مسافر گرگئے اور لوگ اُن پر گزرنے لگے۔ چند بچے بھی زخمی ہوئے۔
یہ واقعہ   گزشتہ صبح کا ہے۔ سانحہ پلیٹ فارم نمبر ایک پر ہوا جب باندرا گورکھ پور ایکس پریس روانہ ہو رہی تھی۔
بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ بے حسی کا یہ عالم تھا کہ بھیڑ میں کچلے جانے والے لوگ لہو لہان پڑے کراہ رہے تھے اور لوگ ٹرین میں سوار ہوتے رہے۔
ایک بوگی کے نزدیک دو شدید زخمی افراد پڑے تھے مگر لوگ انہیں نظر انداز کرکے بوگی میں داخل ہوتے رہے اور سامان چڑھاتے رہے۔ ریلوے پولیس اور ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو اسٹریچر پر ڈال کر ہسپتال منتقل کیا۔