خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشن کے دوران 4خوارج ہلاک اور 3زخمی ہوگئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 2خوارج ہلاک ہوئے اسی طرح ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2خوارج ہلاک ،3زخمی ہوگئے۔
ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ،سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم نے فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسزکی پذیرائی کی، شہبازشریف کا کہنا تھا ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔
کویت میں غیرملکیوں کو صرف ایک گاڑی رکھنے کی اجازت
وزیرداخلہ محسن نقوی نےخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پرسکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا، محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے4دہشتگردوں کوجہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا بروقت کارروائی کرکے خوارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا گیا۔
فتنہ الخوارج کےدہشت گردوں کیخلاف آپریشنزمیں سیکیورٹی فورسز نےنمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں،قوم کو بہادر سیکیورٹی فورسز پر ناز ہے،فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے قوم یکسو ، سیکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے۔
خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 4خوارج ہلاک ،3زخمی







