اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے پر جب تک الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ جو ارکان سنی اتحاد کونسل میں جا چکے ہیں وہ پچھلی تاریخوں میں جا کر کسی اور پارٹی میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں؟اب الیکشن قوانین میں ترمیم بھی ہو چکی ہے، جس کے مطابق وہ ایسا نہیں کر سکتے۔
سپیکر نے استفسار کیا کہ اگر سپریم کورٹ آئین تبدیل کر سکتی ہے تو کیا یہ حق پارلیمنٹ کو نہیں؟۔
26ویں آئینی ترمیم سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہرجماعت اپنا موقف ہوتاہے،ووٹ جس روزتھا اس دن ن لیگ،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نے ووٹ کیا،باپ پارٹی ،ق لیگ اور مولانافضل الرحمان نے ووٹ کیا،پانچ اور ممبرز نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا۔اسی طرح خالدمگسی نے بھی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا،ترمیم پر سارے ایم این ییزنے مل کرمشاور ت کی۔انہوں نے کہاکہ الزام ہے کہ اسمبلی میں ایجنسیوں کے لوگ گھوم رہے ہیں، میں وثوق سے کہہ سکتاہوں کہ اسمبلی کوئی ایجنسی کے لوگ نہیں ہوتے ۔







