اسلام آباد:سکیورتی تھریٹس سے نمٹنے کے لئے حکومت نے سکیورتی فورسز کو کسی بھی فرد کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
اس حوالے سے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
ترمیمی بل کے مطابق آرمڈ ، سول آرمڈ فورسز کو دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث فرد کو گرفتار کرنے کا اختیار دیا جائے گا، دہشتگرد سرگرمیوں میں ملوث شخص کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جا سکے گا،
قابل گرفت معلومات اور وجوہات کی بنا پر کسی بھی فرد کو تین ماہ کی تحویل میں لیا جائے گا،
گرفتار شخص پر الزامات کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح جے آئی ٹی بنائی جائے گی،
جے آئی ٹی میں سپرنٹینڈنٹ پولیس افسر، انٹیلی جنس حکام، سول آرمڈ فورسز اور دوسری فورسز کے نمائندگان شامل ہوں گے،
ترمیمی ایکٹ کو منظوری سے دو سال تک نافذ العمل تصور کیا جائے گا،
سکیورٹی اداروں کے اختیارات میں اضافہ، قابل گرفت معلومات پر 3 ماہ کی تحویل کا اختیار








