بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فضائی آلودگی،شہری ماسک لازمی پہنیں اور کھلی فضا میں جانے سے گریز کریں،مریم اورنگزیب

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارت سے آنے والی تیز ہواؤں نے لاہور میں فضائی آلودگی کے انڈیکس کو ایک ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران سموگ کی شدت برقرار رہے گی، جس کی وجہ بھارت میں فصلوں کی باقیات کے بڑے پیمانے پر جلانے سے اٹھنے والا شدید دھواں ہے جو پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا نے تیز ہواؤں کا میپ جاری کیا ہے، جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ بھارتی علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی وجہ سے سموگ میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں فضائی آلودگی کی اوسط 157 رہی، جبکہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران یہ اوسط 180 پر رہی تھی۔

موسمیاتی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو سانس، سینے اور دل کے امراض میں مبتلا ہیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور کھلی فضا میں جانے سے گریز کریں۔