بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مستونگ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج

مستونگ(نیوز ڈیسک)مستونگ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمہ قتل، اقدام قتل، انسداد دہشت گردی اور ایکسپلوزو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کے ذریعے کیا گیا، 7 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد اور بال بیرنگ کا استعمال کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بم دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مستونگ میں جمعے کی صبح اسکول کے قریب بم دھماکے میں 9 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے تھے۔

دھماکے کے زخمی افراد مستونگ اور کوئٹہ کے اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔