اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کے لیے حکومتی اور اپوزیشن بنچوں سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور سینیٹر شبلی فراز کے ناموں کو نامزد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے اس نامزدگی کا اعلامیہ رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوانے کی ہدایت کی ہے، جس کے تحت جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی نمائندگی کے لیے یہ نام دیے گئے ہیں۔
آرٹیکل 175 اے کے تحت یہ نامزدگیاں آئین کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اہم فیصلوں میں پارلیمانی رائے اور عوامی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہیں۔








