بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  فلائی عدیل کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت مل گئی

سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے سعودی عرب کی ایک اور ائیرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سی اے اے نے ’’ فلائی عدیل ‘‘ کو پاکستان کے لئے فضائی آپریشن کی درخواست پر اجازت دے دی ہے۔
فلائی عدیل کو پاکستان کے لئے ہفتہ وار 11 فلائٹس کا سلاٹ سول ایوی ایشن نے منظور کیااور ائیرلائن جلد پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کر دے گی۔
ڈی جی سی اے اے نے فلائی عدیل کو پاکستان کے لیےفضائی آپریشن کی اجازت دی۔