بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  26ویں ترمیم کیخلاف آئین :امیدہے عدلیہ خاموشی اختیار نہیں کرے گی،منیراے ملک

اسلام آباد: سینئر وکیل منیر اے ملک نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے۔
اسلام آباد میں حامد خان گروپ وکلاء ایکشن کمیٹی کا سپریم کورٹ میں اجلاس ہوا، جس کے بعد میڈیا سے سینئر وکیل منیر اے ملک نے گفتگو کی۔
ان کاکہناتھا کہ وکلاء اجلاس میں مختلف بارز کے عہدیداروں نےشرکت کی، تمام ہی شرکاء کی رائے تھی کہ وکلاء تحریک تو کب کی شروع ہوچکی۔
منیر اے ملک نے کہا کہ وکلاء تحریک کس رفتار سے چلے گئی آج کے اجلاس میں اس پر گفتگو ہوئی ہے، ہم پرامید ہیں کہ عدالت عظمیٰ 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بنائے گی۔
انہوں نےکہا کہ ہمیں توقع ہے کہ عدلیہ اس معاملے پر خاموشی اختیار نہیں کرے گی، وکلاء تحریک چلے گی یا نہیں چلے گی اس پر ہم وکلاء سر جوڑ کر بیٹھے ہیں۔