خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور6 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کو بونیر کے علاقے ڈوما چغرزی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی گہری کھائی میں گرگئی۔
پولیس نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔








