بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے علاقے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 4 خوارج مارے گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔