بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نعیمہ بٹ کو ہیلووین پارٹی میں عدیل مل گیا؟

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ نعیمہ بٹ نے ہیلووین پارٹی میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈراما ‘کبھی میں کبھی تم’ میں ‘رباب منصور’ کا کردار نبھانے والی نعیمہ بٹ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ہیلووین پارٹی سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گلوکار Lil Pterodacty کا گانا ’چیٹر‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’دیکھیں ’رباب‘ نے ہیلووین پر کیا پایا؟ عدیل سلاخوں کے پیچھے ہے، بتائیں آپ کیا سوچتے ہیں۔

ان کی یہ ویڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور ہزاروں کی تعداد میں مداح ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا کہ ’ٹھیک ہے عدیل کو جیل بھجوانے کے بعد آپ کی پارٹی بنتی ہے لیکن ہم آپ کو مس کررہے ہیں’، دوسرے مداح نے مسکرانے کی ایموجی بناکر لکھا کہ ’آپ نے ڈرامے میں پہلے ہی ہیلووین پارٹی دی تھی۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں نعیمہ بٹ بطور ‘رُباب’ عماد عرفانی یعنی ‘عدیل’ کی اہلیہ بنیں اور دھوکا دینے پر انہیں جیل بھی بھجواتی دکھیں۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کبھی میں کبھی تم کی اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ میں سنگل ہوں لیکن کسی بھی رشتے کے لیے دستیاب نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں تعلقات میں رہ چکی ہیں لیکن ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اب وہ سنگل ہیں، ان کے کسی سے کوئی تعلقات نہیں۔

نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے اس وقت نہ ہی کسی سے تعلقات ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے تعلقات استوار کرکے رشتے میں رہنا چاہتی ہیں، وہ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بڑے بالوں کے ساتھ دیکھ کر باقی شوبز شخصیات نے بھی بال بڑھانا شروع کردیے ہیں۔