بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یاسر حسین کی اقرا کو ’ہیلووین’ کی مبارکباد

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکار ، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین نے اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کو ہیلووین کی مبارکباد دے کر سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ باصلاحیت اداکار یاسر حسین نے بطور میزبان، اداکار، کامیڈین اور لکھاری خُوب کامیابیاں سمیٹیں اور سمیٹ رہے ہیں۔ اگرچہ یاسر نے چھوٹی/ بڑی اسکرین پر سلیکٹڈ کام ہی کیا، مگر سوشل میڈیا پر یاسر حسین کے نام سے ہر کوئی واقف ہی ہے۔

ان کے مشہور ڈراموں میں’دریچہ‘، ’کوک کہانی‘ ،’شادی مبارک ہو‘، ’باندی‘ اور ’جھوٹی‘، جب کہ ٹیلی فلمز میں ’فیملی مین‘، ’اریجنڈ شادی کی لَو اسٹوری‘، ’تم ملے ہو یوں‘، ’دل والی دولہا لے جائے گی‘، ’ایسا بھی ہوتا ہے‘اور’فوٹو کاپی‘ وغیرہ شامل ہیں۔

وہ فلم ’کراچی سے لاہور‘ اور’لاہور سے آگے‘میں بھی(جن کے رائٹر بھی وہ خود ہیں) اداکاری کے جوہر دکھاچُکے ہیں۔

بات کی جائے یاسر حسین کے حالیہ پوسٹ کی تو 31 اکتوبر کے دن دنیا بھر میں عیسائی مذہب کے پیروکار ہیلووین کا تہوار مناتے ہیں وہیں آج کل یہ ٹرینڈ چل نکلا ہے کہ مسلم مذہب کے ماننے والے لوگ بھی اس تہوار کو منانے میں کوئی عار محسوس نہی کرتے۔

انمعتا قریشی، جگن کاظم، ماہرہ خان اور دیگر کے بعد اب یاسر حسین کی پوسٹ بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی جس میں انہوں نے اہلیہ کو ہیلووین کی مبارکباد دے کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

مذکورہ پوسٹ میں پاور کپل اقرا عزیز اور یاسر حسین ایک ساتھ بیٹھے ہوئے جبکہ اس دوران اقرا نے ہیلووین پوز دیتے ہوئے اپنے ڈریکولا دانت بھی دکھائے۔

یادگار لمحات پر مشتمل جھلک جاری کرتے ہوئے یاسر نے کیپشن میں لکھا کہ،’ہیپی ہیلووین کیونکہ میری بیوی خوفناک ہے’۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنے فینز سے سوال کیا کہ،’ کیا میں صحیح کہہ رہا ہوں؟!’

یاسر حسین کی پوسٹ دیکھ کر سوشل میڈیا کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ،’اقرا خوفناک؟ اوہ میرے خدا، تم لاجواب ہو۔’

ایک اور نے لکھا،’تم دونوں سے محبت ہے۔’

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’یاسر کے ساتھ اقرا کی یہ مزاحیہ تصاویر میرے دل کو چھو گئی ہیں۔’

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے 2019 میں شادی کی تھی جس کے بعد ان کے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی۔