لاہور (نیوز ڈیسک)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صحت کے حوالے سےاپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ شب وزیراعلیٰ پنجاب طبعیت میں خرابی کے باعث شریف میڈیکل سٹی آئیں جہاں ان کا تھائیرائیڈ کا معائنہ کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی طبعیت اب بہتر ہے اور امید ہے کہ وہ جلد ہی شریف میڈیکل سٹی سے گھر روانہ ہوں گی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طبعیت بہتر، شریف میڈیکل سٹی سے جلد گھر روانگی متوقع ہے،مریم اورنگزیب








