کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے عربی زبان میں دلچسپ ویڈیو شیئر کر کے سب کو اپنی فیوچر پلاننگ کے حوالے سے اشارہ دے دیا۔
ڈراما سیریل ’ہم کہاں کے سچے تھے’ میں اپنے منفی کردار سے مشہور اداکارہ کبریٰ خان کا شمار پاکستان کی اے لسٹ حسیناؤں میں کیا جاتا ہے۔
انکی وجہ شہرت لازوال خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بے عیب اداکاری بھی ہے جسے لاکھوں صارفین پسند کرتے ہیں۔
کبریٰ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی منفرد ویڈیو شیئر کی جس میں انیمیٹڈ فلم ‘لیلو اینڈ اسٹیچ’ کے مین کریکٹر ‘اسٹیچ’ کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں نظر آنے والا اسٹیچ غالباً کبریٰ خان نے اپنے ہاتھ میں پہنا ہوا ہے لیکن اس کی آواز بلاشبہ کبریٰ خان کی ہی ہے۔
منفرد ویڈیو میں اسٹیچ اپنے ہاتھ میں پہلے گرین ٹی، بونٹی چاکلیٹ، نارنجی پکڑے نظر آیا جس کے آخر میں خود کو کیوٹی بھی کہا۔
اس ویڈیو میں کبریٰ خان عربی زبان میں چند الفاظ بولتی سنائی دیں جبکہ کیپشن میں لکھا کہ ‘میرے ریزیومی میں تازہ اضافہ ہوا ہے وینٹریلوکسٹ (منفرد آواز نکالنے والا)’۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ‘ویڈیو کا یہ آئیڈیا میں نے کہیں دیکھا کہ جو مجھے اب نہیں مل رہا’۔









