کراچی(شوبز ڈیسک)ٹی آر پی اور یوٹیوب ویوز میں ریکارڈ بنانے والے ڈرامے ‘کبھی میں کبھی تم’ میں ’رباب‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنی لمبی گھنی زلفوں کا راز بتا دیا۔
‘کبھی میں کبھی تم’ میں نعیمہ بٹ نے ‘رباب’ نامی کردار ادا کرتے ہوئے اپنی بہترین اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ ناظرین داد دینے سے خود کو روک نہ سکے۔
رُباب منصور کے صرف ناز و انداز ہی نہیں بلکہ ان کا ڈریسنگ سینس اور لمبی گھنی زلفیں بھی سب کے دل جیتنے میں کامیاب رہیں۔
نعیمہ بٹ کے مداح کی خواہش ہے کہ اداکارہ اپنی حسین زلفوں کا راز بتائیں لیکن نعیمہ بٹ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں انہیں مختلف کردار نبھانے کی آفر ملنے کے ساتھ یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ اپنی لمبی زلفوں کو کاٹ دے تاہم انہوں نے اپنی شرائط پر ہی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور اپنی لمبی گھنی زلفوں کو کٹنے نہ دیا۔
حال ہی میں نعیمہ بٹ نے ایک نجی ٹیلی ویژن کے شو میں شرکت کی جہاں ان سے اسی والے سے سوال کیا گیا کہ ان کی دلکش زلفوں کا راز کیا ہے۔
نعیما بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بس اللہ کی عطا ہے اور دوسرا ان کی جینز میں بھی لمبے گھنے بال شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بالوں کو صحتمند بنانے کیلئے اچھی غذا لیتی ہیں اور بالوں پر پروڈکٹ استعمال کرتے ہوئے بھی بہت احتیاط سے کام لیتی ہیں۔









