بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف کی تعیناتی بارےبے یقینی کوختم کردیاگیا،عطاء تارڑ

اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے پارلیمنٹ میں کی گئی حالیہ قانون سازی پرتنقیدمستردکرتے ہوئے کہاہے کہ  مدت ملازمت فرد واحد کے لیے نہیں تینوں سروسزچیفس کیلئے ہے،پارلیمنٹ کی طرح آرمی چیف کی مدت بھی پانچ سال ہوجائے تو مضائقہ نہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑنے کہاکہ حالیہ قانون سازی پر بے جاتنقیدکی جارہی ہے، ترمیم اچانک نہیں لائی گئیں اس پر مشاورت جاری تھی اس ضمن میں پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیاگیا۔انہوں نے کہاکہ قانون سازی کے ذریعے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے بے یقینی کوختم کردیاگیاہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم  قانون سازی پربچث چاہتے تھے   اپوزیشن کو بات کرنے کاموقع دیناچاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے شورشراباکیا،عمرایوب نےکبھی مذمت کی کہ ان کے داداکادورغلط تھا؟ ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ مدت ملازمت پانچ سال کرنے سے ادارے کے میرٹ پرمبنی سسٹم پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ پریکٹس اینڈپروسیجزایکٹ میں ترمیم کسی خاص جج کے لئے نہیں ،سپریم کورٹ کے ججز کی تعدادزیادہ سے زیادہ 34ہوسکتی ہے،34ججزحتمی نمبرزنہیں  ،60ہزار سے زائد مقدمات زیرالتواء ہوں تو ججز کی تعدادبڑھانی پڑتی ہے،گرما،سرماکی چھٹیاںہوتی ہیں ،کیسزکی تعدادکودیکھتے ہوئے ججز کی تعدادبڑھائی جاسکتی ہے،ججزکی تعدادبڑھانے کا مطالبہ بارکونسلزکاتھا۔
انہوں نے کہاکہ انسداددہشت گردی بل پر بھی پارلیمنٹ پر بات ہوگی،عدالتوں کے پاس دہشت گردوں کو سلاخوں کے پیچھے رکھنے کااختیارنہیں ہے۔
ایک اور سوال پروزیراطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی نے تو حدکردی ہم نے کسی پر ہیروئن نہیں ڈالی۔