بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی سیکریٹری اطلاعات عنبرین جان کو ایم ڈی پی ٹی وی کا اضافی چارج، خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات کا آغاز

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کو پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کی منیجنگ ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق عنبرین جان کو یہ عہدہ سول سرونٹس ایکٹ 1973ء کی شق 10 کے تحت تین ماہ یا مستقل تقرری تک کے لیے دیا گیا ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد عنبرین جان نے پی ٹی وی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی تحقیقات شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ انہوں نے 12 ریٹائرڈ ملازمین کی دوبارہ تقرری منسوخ کر دی ہے اور دیگر ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل بھی شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔