بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جوڈیشل کمیشن کاکام ججزکی نامزدگی، آئینی بینچ 3رکنی کمیٹی تشکیل دے گی،اخترحسین

اسلام آباد:   26ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم جوڈیشل کمیشن کے ممبر پاکستان بار کونسل کے نمائندے اختر حسین نے کہا ہے کہ  جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں  چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت اختلاف کرنے والے پانچوں اراکین کی رائے تھی کہ آئینی معاملا ت کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیاجائے لیکن اگرایساہی کرناہوتاتو پھرآئینی بینچز کی ضرورت کیاتھی؟ اجلاس میں تحریک انصاف کے اراکین نے اعتراض اٹھایاکہ کمیشن مکمل نہیں ہے ان کا یہ اعتراض مناسب نہ ہونے سے جسٹس منیب اخترنے بھی اتفاق کیامگراس کے باوجود اپوزیشن اراکین اپنے موقف پر قائم رہے ۔ نجی ٹی وی سی گفتگوکرتےہوئے اخترحسین نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی طرف سے کورم پورانہ ہونے کا معاملہ اٹھایاجس پر انہیں متعلقہ شق پڑھ کرسنائی گئی جس کے تحت کمیشن کاکوئی رکن نامزد ہونے یااجلاس میں عدم شرکت کی بنیادپر اجلاس موخرنہیں ہوگاجب کہ جسٹس منیب اخترنے بھی اتفاق کیاکہ کمیشن کے اجلاس کا انعقاد درست ہے لیکن اس کےباوجود اپوزیشن اراکین اپنے موقف پر قائم رہے ۔انہوں نے کہاکہ  اجلاس میں چیف جسٹس سمیت دیگرججزاوراپوزیشن اراکین کی رائے تھی کہ آئینی معاملات کی سماعت فل کورٹ کو کرنی چاہئے لیکنہم سمجھتے تھے کہ اگر فل کورٹ کوہی آئینی بینچ بناناہے تو پھر ترامیم کرکے آئینی بینچ کی ضرورت ہی نہیں تھی؟ انہوں نے کہاکہ آئینی بینچ کے لیے  تمام صوبوں سے سنیارٹی کو ترجیح دی گئی ہے۔ ، کسی کو آئینی بینچ کے بنانے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔ایک سوال پر اخترحسین نے کہاکہ جوڈیشل کمیشن کاکام آئینی بینچز کے لیے ججزکی نامزدگی ہے، ججزکی تعدادمیں اضافہ بھی ہوسکتاہے،سپریم کورٹ کے بینچز کی تشکیل   ججز کی تین رکنی کمیٹی کرے گی، اسی طرح آئینی بینچ بھی تین رکنی کمیٹی آئینی بینچ کے سربراہ اور دودیگرسینئرججزتشکیل دیں گے۔  جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اخترکے خط سے متعلق انہوں نے کہاکہ آئینی ترمیم ہوچکی ہےاس لیے 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ آئینی بینچ کے سامنے ہی سماعت کے لیے مقررہوگا۔  ایک اورٹی وی انٹرویومیں اخترحسین نے کہاکہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف جسٹس کی نامزدگی کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنی، اس کمیٹی میں سینئیر موسٹ تین ججز یحییٰ آفریدی، منصور علی شاہ اور منیب اختر کو زیر غور لایا گیا اور جو تیسرے نمبر پر تھے انہیں چیف جسٹس بنایا گیا، دوسرا نکتہ نظر یہ تھا کہ تین سینئیر ججز کو اس بحث میں آچکے ہیں ان کے بعد جو سینیر جج ہو اس کو آئینی بینچ کی سربراہی کرنی چاہئے، باقی تمام صوبوں سے سنیارٹی کو ترجیح دی گئی ہے۔  انہوں نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہی اچھے ماحول میں اجلاس ہوا، جسٹس یحیٰ آفریدی نے بہت ہی اچھے انداز میں معاملات اور لوگوں کو بیلنس کیا، شبلی فراز اور عمر ایوب نے کہا کہ یہ اجلاس ہی غیرمؤثر ہے کیونکہ تیرہواں جج جو آئینی بینچ کا ہیڈ ہے وہ نامزد ہی نہیں ہوا ہے جس پر ہم نے ان کو جواب دیا کہ آپ خود آئین کو دیکھیں اس میں لکھا ہوا ہے اگر کوئی جج غیرحاضر ہے یا انکار کرتا ہے تو اس کی وجہ سے اجلاس غیرمؤثر نہیں ہوگا، اس بات پر جسٹس منہیب اختر نے بھی تائید کی۔