اسلام آباد(طارق محمودسمیر)26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پہلی بار آئینی بینچ کی تشکیل کامرحلہ بالآخرطے ہوگیااور حکومت نے اکثریت کی بنیادپر جسٹس امین
الدین کو اس بینچ کا سربراہ مقررکرالیاہے،تاہم چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ووٹنگ کا مرحلہ آنے پر اپنے دوساتھی ججز جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر کے علاوہ تحریک انصاف کے عمرا یوب اور شبلی فراز کے موقف کی تائید کرتے ہوئے جسٹس امین الدین خان کو بینچ کاسربراہ بنانے کی مخالفت میںووٹ دیا،بظاہر اس مرحلے میں حکومت اپنے مقاصد میں کامیاب ہوگئی اور اب تمام اہم آئینی معاملات جن میں 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے وہ اسی بینچ کے پاس زیرسماعت آئیں گے ،اس بینچ کی تشکیل کے لیے سات پانچ کے تناسب سے فیصلہ ہوا ،بینچ میں دیگرجن ججز کوشامل کیاگیاان میں جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس نعیم اخترافغان،جسٹس محمدعلی مظہر،جسٹس اظہرحسن رضوی،جسٹس مسرت ہلالی،جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں، جب کہ جسٹس امین الدین بینچ کے سربراہ ہوں گے ،سپریم کورٹ کے دوسینئرججزجسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اخترنے بظاہرایک حکمت عملی کے تحت آئینی بنچ کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کانام تجویزکیالیکن حکومت کی عددی برتری کے باعث وہ اپنی اس تجویزکوقابل عمل نہ بنواسکے جب کہ ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ پاکستان بارکونسل کی طرف سے کمیشن کے رکن اخترحسین ایڈووکیٹ نے اجلاس میں یہ رائے دی کہ 26ویں آئینی ترمیم کی روح کو دیکھاجائے تو اس آئینی ترمیم سے جس کو فائدہ پہنچایاجواس سے متاثرہواہواسے آئینی بینچ کے سربراہی کے لیے کسی طور پر بھی نامزد نہیں کیاجاناچاہئے اسی نکتے پر جب ووٹنگ ہوئی تو سات پانچ کے تناسب سے فیصلہ کیاگیا، دیکھاجائے تو مولانافضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کی اس شرط پر حمایت کی تھی کہ الگ آئینی عدالت کی بجائے آئینی بینچ تشکیل دیاجائے گااور اس تجویز پر عملدرآمدکی صورت میں چیف جسٹس جو ماضی میں مکمل اختیارات رکھ کر مسائل پیداکرتے تھے اب شاہداس ترمیم اور آئینی بینچ کی تشکیل کے بعد چیف جسٹس کے اختیارات محدود ہوگئے ہیں اور 26ویں آئینی ترمیم کو بظاہرتو وزیرقانون اعظم نذیرتارڑنے تیارکرکے پارلیمنٹ میں پیش کیامگر اس کی تیاری میں ایک اور اہم ترین شخصیت کا نام لیاجارہاہے اور یہ شخصیت سابق وزیرقانون اور ایم کیوایم کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم ہیں،بتایاگیاہے کہ فروغ نسیم نے ابتدائی مسودہ تیارکرکے وزیرقانون کودیاتھاجس پر جے یوآئی نے شدیداعتراض کیاتھا جس پر دوسرا مسودہ تیارکیاگیااور اس کی تیاری میں بھی فروغ نسیم کا کرداررہا،فروغ نسیم نے اس سے قبل سابق آرمی چیف جنرل ر قمرجاویدباجوہ کوتوسیع دینے کامعاملہ سابق چیف جسٹس آصف سعیدکھوسہ کی عدالت میں زیرسماعت آنے پر وزارت سے استعفیٰ دے کر سرکاری وکیل بن کر کیس لڑاتھاجب کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس بھی انہوں نے ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر دائر کیاتھا،سپریم کورٹ کے دوسینئرججزجسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اخترکی طرف سے چیف جسٹس کولکھاگیاخط میڈیاکوجاری کیاگیاہے جس میں انہوں نے 26آئینی ترمیم کامعاملہ فل کورٹ میں زیرسماعت لانے کا مطالبہ کیاہے انہوں نے پہلے 31اکتوبر کوایک خط لکھااور پھر چیف جسٹس کی طرف ججز کمیٹی کا اجلاس نہ بلائے جانے پر دونوں ججزنے ازخوداجلاس کرلیااور اس میں یہ دعویٰ کیاگیاکہ فوری طور پر فل کورٹ بلائی جائے اور چارنومبرکی تاریخ مقررکی گئی مگررجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی ہدایت پر اس فیصلے پر عمل نہیں کیایہ حیران کن بات ہے کہ چیف جسٹس کی طرف سے اجلاس نہ بلانے پر دوسینئرججزکاازخوداجلاس بلانادرست عمل نہیں ہیاور اس عمل سے یہ کوشش کی گئی کہ متبادل نظام سامنے لایاجائے حالانکہ 26ویں ترمیم میں واضح طور پر لکھ دیاگیاہے کہ آئینی معاملات صرف آئینی بینچ کے سامنے جائیں گے،چیف جسٹس نے دونوں سینئر ججز کو بہت عزت دی اور ججز کمیٹی میں شامل کیالیکن دونوں نے الگ اجلاس منعقد کرکے اور چیف جسٹس کو لکھاگیاخط ایک ساتھی جج کے ذریعے ایک صحافی کو بھجواکرجوڈیشل کمیشن کے اجلاس کو سبوتاعکرنے کی کوشش کی جس میں انہیں کامیابی نہیں ملی اور حکومت نے عددی اکثریت کی بنیاد پر آئینی بنچ کی تشکیل کرالی۔
آئینی بینچ،چیف جسٹس کانام پیش کرنے کے کیامقاصد








