یوگنڈاکی پارلیمنٹ میں نیشنل کافی امینڈمنٹ بل پر بحث کے دوران اراکین میں لڑائی ہوگئی۔
یوگنڈا کے رکن پارلیمنٹ انتھونی اکل کو ساتھی رکن اسمبلی فرانسس زاکے نے گھونسا جڑ دیا۔
زخمی انتھونی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرناپڑا، وہ سپیکر کی سکیورٹی ٹیم کے ایوان میں اسلحہ لانے پر احتجاج کررہےتھے۔
واقعہ کے بعد فرانسس زاکے اور انتھونی اکول سمیت 12 اراکین کو ایوان کی تین نشستوں کیلئے معطل کر دیا گیا۔
پارلیمنٹ میں جھگڑا، اراکین کی ایکدوسرے پر لاتوں مکوں کی برسات








