بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ: زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کے لئے کمیٹی تشکیل

 

چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں طویل عرصے سے زیر التوا ٹیکس مقدمات نمٹانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت زیرا لتوا ٹیکس مقدمات نمٹانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا  ۔
اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) ، اٹارنی جنرل ، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور محسن عزیز نے شرکت کی۔
اجلاس میں چیف جسٹس نے سپریم کورٹ میں 97 ارب روپے کے3496 ٹیکس مقدمات زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔
چیف جسٹس نے مقدمات نمٹانے کے لئے رجسٹرار سپریم کورٹ ، ایف بی آرحکام اور معاشی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تجاویز پیش کرے گی۔