غیرملکی ائیرلائن سے وطن آنیوالے پاکستانی کوالالمپور ائیرپورٹ پر محصور ہوگئے ، پانچ روز گزرنے کے باوجود پرواز کی روانگی عمل میں نہیں آسکی۔
نجی ٹی وی کے مطابق باتک ائیر کی پرواز او ڈی 1310 کوالالمپور سے لاہور آنی تھی، اس پرواز کے ذریعے 350 سے زائد پاکستانی مسافروں نے وطن پہنچنا تھا، ان مسافروں میں خواتین، کم عمر بچے اور ضعیف العمر افراد بھی شامل ہیں۔
ایک مسافر کے مطابق ائیرلائن کے پاس پروازکے لیے جہازدستیاب نہیں ہے، تین روز قبل ایک جہاز کا بندوبست کیا گیا مگر عین اڑان کے وقت اس کا انجن خراب ہوگیا۔
مسافروں نے اپیل کی کہ کئی روزسے پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔
غیرملکی ائیرلائن سے وطن آنیوالے پاکستانی کوالالمپور ائیرپورٹ پر 5 دن سے محصور








